کراچی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 28 نشستیں جیت لے گی۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کی اب مینڈیٹ لینے والی پوزیشن نہیں ہے اور جہاں ایم کیو ایم 70 ہزار ووٹ لیتی تھی وہ اب 10 ہزار پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا ہم پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور بلدیاتی انتخابات ہوں یا ضمنی پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہماری 5 سے 6 سال کی کارکردگی پر ہمیں لوگ ووٹ دیں گے جبکہ کراچی میں ہم 13 قومی اور 28 صوبائی نشستیں حاصل کرلیں گے۔ کراچی میں پانی فراہمی کا منصوبہ ہم مکمل کر لیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ووٹ بینک ہے لیکن 2018 والا نتیجہ ممکن نہیں۔ پیپلز پارٹی کی مضبوطی کی علامت یہ ہے تمام مخالفین اکٹھے ہو گئے ہیں اور ہم کسی سے اتحاد کا نہیں کہہ رہے جبکہ ایم کیو ایم ٹھوکریں کھا رہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کا ووٹ ہے اور 2013 میں ان کو اصل ووٹ پڑا، یہ 2 سے 3 سیٹیں ہی جیت سکتے ہیں تاہم 2018 والا رزلٹ اس بار نہیں ہو گا۔