پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب جب شیر حکومت میں آیا کسان ، مزدور، نوجوانوں اور عوام کا خون چوسا گیا۔
ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے سلیمان پورہ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاوال نے کہا کہ غربت، مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے اور پرانے سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہورہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں جمہوری بحران ہے اور باقی سیاسی جماعتوں کو کرسی کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی پرانی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا ہے، یہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے چوتھی بار ان کو کرسی ملے۔
بلاول نے کہا کہ گالم گلوچ کی سیاست پر نہیں بلکہ اپنے منشور پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور غربت ہے، اپنے منشور میں شامل 10 نکاتی ایجنڈا میں نے اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے، میرے 10 نکات آپ کو گھر گھر پہنچانا ہے۔