کراچی محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رات میں سرد ہوائیں چلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ٹھنڈی ہواوں کا راج ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات میں سرد ہوائیں چلیں گی اور سردی میں مزیداضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن بھر بادل بھی چھائے رہیں گے مگر بارش کے امکانات نہیں ،خشک ہوائیں شمال مشرق سے5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈکیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، سوات کی وادی کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی مغربی ہوائیں اکتیس جنوری تک ملک میں اثر انداز رہیں گی، اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختوںخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔۔
کوئٹہ، ژوب اور زیارت سمیت بلوچستان میں بھی اٹھائیس اور انتیس جنوری کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ، گلگت میں منفی پانچ تک گرگیا۔