کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد سات ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔