بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے پر سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آ گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے 8 فروری کے لیے ہو رہے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دونوں فیصلوں میں سقم ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ورکرز پر دباؤ رہے۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا، ملزم کا 342 کا بیان بغیر لیے سزا ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوآج پی ٹی آئی کیساتھ ہو رہا ہے ، کل دوسری جماعتوں کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن پارٹی کو تحلیل نہیں کر سکتا مگر منتشر کر دی۔