لاہور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 فروری کو ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی ممبران نےعام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن موخر کروانے کی درخواست کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی نے 5 فروری کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی فیڈرل الیکشن کمشنر رؤف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کیا گیا تھا۔