اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ملکی سیاسی نامہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا، دھاندلی سے بننے والی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ اسد قیصرہم اسمبلی میں بیٹھ کرقانونی اور عوامی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے، پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج تحریک شروع کرے گی۔ بچہ بچہ جانتاہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔
اسد قیصر نے بتایا کہ انہیں تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرنےکاٹاسک دیا گیا ہے،الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سےرابطہ کریں گے۔
احتجاج سے متعلق لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ جےیوآئی، جماعت اسلامی، اےاین پی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بدترین الیکشن ہوا اورہم چاہتے ہیں آپس میں بیٹھ کرلائحہ عمل بنائیں۔ پاکستان میں ہونے والےحالیہ الیکشن کو دنیا بھی نہیں مان رہی۔
اسد قیصر نے امید ظاہر کی کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم آئے گا۔