کراچی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اپنے مفاد کے لیے جمہوریت کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ہمارے ساتھ اس سے زیادہ برا ہوا تھا، عدالتوں، الیکشن کمیشن گئے، یہ حق سب کو حاصل ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ معاملے کو حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان بول رہے ہیں پیر پگارا کی قیادت میں انقلاب لائیں گے، آپ کے لیڈر سراج الحق ہیں ان کی قیادت میں انقلاب لائیں، سراج الحق نے استعفیٰ کیوں دیا کیونکہ حافظ نعیم نے کراچی آنے سے روکا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جس میٹنگ کی بات کی جارہی ہے اس میں موجود تھا، فضل الرحمان نے جو بتایا معاملہ اس کے برعکس تھا، قمر باجوہ نے کہا تھا عدم اعتماد واپس لیں اور درمیان کا راستہ نکالیں۔