انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے اضافہ ہوگیا۔
اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 279.45 روپے پر آگئی۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقراررہتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں24پیسے تک بڑھی تھی۔
فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے پر برقرار رہی۔