چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سو بسم اللہ اگر پی ٹی آئی حکومت بناسکتی ہے تو بنالے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے 172 ووٹ چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کہتا رہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرسکتی ہے لیکن وہ نہیں آئے، بات کرنے کے لیے تیار نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں مینڈیٹ ان کا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 172 کا نمبر چاہیے پی ٹی آئی کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، انہوں نے خود فیصلہ کیا نہ ہم سے، نہ ن لیگ اور کسی اور سے بات کریں گے۔