اسلام آباد الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نےاپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کاآخری اجلاس آج ہوگا،کمیٹی سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات پر رپورٹ کوحتمی شکل دے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آراوز ،آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے دھاندلی کےالزامات کومسترد کردیا جبکہ کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کےتحریری بیانات قلم بند کیے۔
قومی اسمبلی کے13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 آر اوز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے جبکہ الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔