معاشرے کی ناپسندیدہ ترین تلخ حقیقتوں پر سے بے رحمانہ انداز میں پردہ ہٹانے اور اپنے قلم کے ذریعے انسانوں کی سنگدلی اور بے بسی کو آشکار کرنے والے بے باک ادیب منٹو کی آج 64 ویں برسی ہے۔
منٹو کا پورا نام سعادت حسن منٹو تھا، وہ 1912 میں بھارت کے علاقے لدھیانہ میں پیدا ہوئے، اور 1947 میں تقسیم ہند کے بعد پاکستان آکر لاہور میں رہائش اختیار کرلی۔
منٹو ایک حساس افسانہ نگار تھے جنہوں نے تقسیم ہند کے بعد پیش آنے والے غیر معمولی حالات و واقعات کا بہت زیادہ اثر قبول کیا اور اس حوالے سے انسانی نبض پکڑتے ہوئے کئی معرکتہ الآرا افسانے تحریر کیے۔
منٹو نے اپنے افسانوں میں خاص طور پر معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور افراد کے حالات تحریر کیے، انہوں نے اپنی تحریروں میں بڑی بے باکی سے انسانی منافقت کے پردے چاک کیے۔