اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک کے تمام بڑے شہروں میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں فروخت ہونے والی سبزیوں کے نرخوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
آلو 70 سے 80 روپے فی کلو، پیاز 250 سے 270 روپے فی کلو، ٹماٹر 200 روپے کلو، لہسن 600 روپے، ادرک 600 روپے، ہری مرچ 400 روپے، شملا مرچ 600 روپے، لیموں 450، بند گوبھی 160، پھول گوبھی 240 اور مٹر 240 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے۔
کوئٹہ میں بھی رمضان سے قبل مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا اور پرائس کنٹرول کمیٹی مصنوعی مہنگائی کم کرنے ناکام ہوگئی