وفاقی کابینہ کے ارکان کو محکمے تفویض کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں، اسی طرح اسحاق ڈار وزیر خارجہ ہوں گے۔
احسن اقبال کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت دی گئی ہے جبکہ اویس لغاری کو ریلوے اور امیر مقام کو سیفران، ثقافت و تاریخی ورثہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔