وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئےگرین سگنل دے دیا، آئی ایم ایف سے مذاکرات 15 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان صدر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات کےلیے رسمی بات چیت کیلئے تیار ہے، امید ہےآئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہوں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیرہے، موجودہ مالی سال2024ایک مشکل سال ہوگا، تمام تر توانائیاں پاکستان کودرپیش مشکلات کےحل کیلئےاستعمال کروں گا، اب باتیں زیادہ ہورہی ہیں لیکن اب ایکشن کا وقت آگیا ہے۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ موجودہ قرض پروگرام کے لیے پاکستان نے تمام اہداف حاصل کیے ہیں، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالرملنے کا امکان ہے۔