لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ روز اسموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی جس کا عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامے میں عدالت نے ماحولیات سے متعلق اسکول کے بچوں کو ہفتے میں ایک روزپریکٹیکل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پرنصاب سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
حکم نامے کے مطابق سرکاری وکیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹائرجلانے والے تمام یونٹس کی بجلی منقطع کردی ہے۔
عدالت نے ریسٹورینٹس کو افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔