خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ رمضان میں صوبے بھر میں 11 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔
وزیر خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں صوبے بھر میں 11 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں جہاں سے شہریوں کو مفت افطاری فراہم کی جا رہی ہے جب کہ یہ پناہ گاہیں رمضان کے بعد بھی فعال رہیں گی۔
وزیر خوراک نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے لیے شہریوں کو 10 ہزار کا چیک دے رہے ہیں جس سے 50 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، کچھ ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے اب تک چیک نہیں دے سکے تاہم آئندہ چند روز میں ساڑھے 8 لاکھ خاندانوں کو فی کس 10 ہزار کے چیک دے دیں گے۔