لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں مارکیٹس رات بارہ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی۔
یاد رہے کہ رمضان میں مارکیٹس رات بارہ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو رمضان میں افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت بھی دی تھی۔
بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا تھا، دوران سماعت مختلف محکموں نے رپورٹس پیش کیں۔
ریسٹورنٹس اور کیفے مالکان تمام عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے، رمضان میں افطار سے سحری تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے جو عدالت نے منظور کرلی تھی۔
آج بھی لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیےدائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے رمضان میں مارکیٹس رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی