چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں کل یعنی 20 مارچ سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری ہوائیں دن میں نہیں چل رہی تھیں، کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہے کہ سمندری ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
کل سے درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مطلع بھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔