وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں ارکان کی جانب سے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی 5 سالہ پالیسی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ اس کے علاوہ احتساب عدالتوں کی ری آرگنائزیشن بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کا بل زیر غور لایا جائے گا اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔