پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس 71 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
کاروباری ہفتے کےچوتھے روز کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 71 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا، 100 انڈیکس 250 پوائنٹس گر کر 70 ہزار 850 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔
منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔