برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بغیر کسی معاہدے کے یورپی اتحاد سےعلیحدگی کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے ایوان میں بریگزٹ معاہدہ پیش کیا۔حزب اختلاف سمیت مختلف جماعتوں نے معاہدے میں آٹھ ترامیم تجویز کیں۔رائے شماری کے دوران چھ ترامیم مسترد کردیں گئیں۔ دو ترامیم کو منظور کرلیا گیاہے۔
ایوان نے شمالی آئرلینڈ کو برطانیہ میں رکھنے کے ساتھ بریگزٹ کے حق میں ترمیم منظوری کرلی ۔ ٹوریز کی منظور شدہ ترمیم کے مطابق تھریسا مے کو اجازت دی گئی کہ وہ یورپی اتحاد سے علیحدگی پر یورپی رہنماؤں سے مذاکرات کریں ۔ لیکن انہیں کوئی نہ کوئی معاہدہ کرناہوگا۔ معاہدہ کئے بغیر یورپی یونین کو چھوڑنے سے خود برطانیہ کو نقصان ہوگا۔
دوسری جانبب اسکاٹ لینڈ نے یورپی اتحاد میں رہنے اور برطانیہ سے علیحدگی کی دھمکی دے دی۔