پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے متحدہ عرب امارات کے مرحلے کے اختتام کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔
کپتان سرفراز احمد، انور علی، عمر اکمل، عبدالرزاق، احمد شہزاد، عرفان جونیئر اور حسنین وطن پہنچے ہیں۔
ٹیم کے مینٹور سمیت غیرملکی کھلاڑی جمعہ کو کراچی پہنچیں گے۔ ایئرپورٹ سے ہوٹل تک کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں لایاگیا۔
اس سے پہلے شین واٹسن کے کراچی آنے کے اعلان پر ٹیم منیجر اعظم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کا پاکستان آنا ہمارے لیے خوش آئند ہے، ان کی شمولیت سے ہماری ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے گھر روانہ ہوئے ہیں جو جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔
پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا جس کے لیےتمام تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔
کراچی میں فائنل سمیت 8 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹاکرا لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔