پاکستان سپرلیگ 4 کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کراچی پولیس نے پلان ترتیب دے دیا ہے۔
انسپکٹرجنرل سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ سیزن فورکےمیچزکےدوران سیکیورٹی کوغیرمعمولی بنایاجائے گا اور مہمانوں کےسیکیورٹی و پروٹوکول کویقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ مجموعی طورپر13 ہزار1 ایک سوبارہ پولیس افسران و اہلکارتعینات کیے جائیں گے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر خصوصی فوکس کیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسٹ میں 7720، ساؤتھ میں 2260 پولیس افسران اورجوان تعینات ہوں گے۔ ایس ایس یو کے565، ٹریفک کے1780 اوراسپیشل برانچ کے788 جوان موجودہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ریزرو پلاٹونزکو تیار رکھنےکےلیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور پولیس اپنے تجربے اورپیشہ وارانہ صلاحیت سے ایونٹ کو کامیاب بنائے گی۔
پی ایس ایل4 کے دوران کراچی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں پانچ پارکنگ ایریابنائے گے ہیں، چار یونیورسٹی روڈ پراور ایک ڈالمیاروڈ پرہوگا۔
میچ دیکھنے والوں کوپارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایاجائے گا۔ کارساز سے حسن اسکوائرتک، ملینم سے آغاخان گیٹ نمر 3 تک ٹریفک بند ہوگی۔
اسپتال جانے والے افراد نیوٹاؤن کٹ سے آغاخان اور لیاقت نیشنل جاسکیں گے۔ شارع فیصل اور راشد منہاس روڈ مکمل طورپربحال رہے گا۔ ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد، جیل چورنگی سے ہی موڑ دیاجائے گا۔
پلان کے مطابق ایکسپو، حکیم سعید، جامعہ اردو، اتوار بازار اور ڈالمیا روڈ پرپارکنگ ایریاز ہوں گے۔ یونیورسٹی کے پارکنگ گرائونڈ میں شٹل سروس ہوگی۔