پی ایس ایل 4 فائنل کا ٹاکرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے شائقین بھی پُرجوش ہیں۔
اس سے قبل کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی. جبکہ پشاور زلمی نے کل کھیلے گئے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا.
دونوں ٹیموں نے تیسری دفعہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے. پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن 2 کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچنے میں تو کامیاب ہوجاتی تھی تاہم ٹائٹل اپنے نام کرنے کامیاب نہیں ہوسکی.
پشاور زلمی کی ٹیم کا انحصار حسن علی، کامران اکمل، کیرون پولارڈ، کرس جارڈن، وہاب ریاض اور کپتان ڈیرن سمی جیسے کھلاڑیوں پر ہوگا.
دوسری طرف کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کے ٹیم کے محور شین واٹسن، روسو، ان فارم عمر اکمل، ڈی جے براؤو اور محمد نواز ہوں گے.
شائقین اب تک دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتی آئی ہے مگر کراچی والے کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی طرف ہوں گے.