وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرپی سی بی اورتمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے پر پاک فوج اورسکیورٹی فورسزکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، لیگ منتظمین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، فرنچائز انتظامیہ اور اپنے دوست ویورچرڈز کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئندہ پی ایس ایل کا پورا میلہ پاکستان میں سجائیں گے۔ انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
وزیراعظم نے پی ایس ایل 4 جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوران کے منیجر ویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔