نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں سے دریاؤں میں سیلابی کیفیت کے بعد پانی کا ریلا مضبوط پل بہا لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلاب اُمڈ آیا جس کے باعث دریا پر بنا پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں نے درجنوں درختوں کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ جبکہ سیلاب کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
انتظامیہ نے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔