دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کے دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ جہاں آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
آئیڈیاز 2018ء کے دوسرے روز پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے کمانڈوز دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کریں گے ۔
نمائش کے دوران ملک اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔آج پاک بحریہ کے تحت بحر ہند میں سیکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چار روز بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار اٹھارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، جو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔