وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
ترجمان ڈریپ کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر زائد قیمت وصول کرنے والی کمپنیوں کی 143 ادویات قبضے میں لے جاچکی ہے، زائد قیمتیں وصول کرنے والی کئی کمپنیوں کی پروڈکشن بند کراتے ہوئے ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی اضافے میں ملوث 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کرنے والی کمپنیوں سے اضافی وصول کی گئی رقوم کی ریکوری بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا لیکن منافع خوروں نے ادویات پر 15 سے 35 فیصد اضافہ کردیا تھا۔