ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن سامنے نہیں لاتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی حکام کی پریس کانفرنس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بار بار بولنے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، بھارتی حکم کہتے ہیں F-16 طیارہ گرانے کا ثبوت ہے لیکن وہ سامنے نہیں لاتے۔
Repetitions don’t make truth of a lie. Despite claiming possession of evidence on shooting F16, IAF still short of presenting it. Don’t overlook Pakistan’s silence for not drum beating losses on Indian side. Fact is that PAF shot down two IAF jets, wreckage seen on ground by all.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 8, 2019
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں طبلِ جنگ بجنے پر پاکستان کی خاموشی کو نظر انداز نہ کیا جائے، سچ یہ ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے 2 بھارتی طیارے گرائے جس کا سب نے ملبہ زمین پر دیکھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان شروع سے ہی ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہے جبکہ بھارت کا دعویٰ محض دعویٰ ہی ہے. آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا ایف۔16 طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا لیکن وہ بھارتی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے کہ اگر پاکستانی طیارہ تباہ کیا گیا ہے تو اس کا ملبہ کہاں ہے، طیارہ کس مقام پر گرا اور پاکستانی پائلٹ کہاں ہے۔