حکومت پاکستان نے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے اشتراک سے مسافروں کے لیے ہمسفر ایپ کا اجراء کردیا. وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے ہمسفر ایپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے موبائل ایپ کا اجراء کیا گیا،وزارت مواصلات میں احتساب کا عمل شروع کیا گیا،دوران سفرمسافروں کوہرممکن سہولیات کےلیےاقدامات کیےہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ اداروں کومضبوط اورسیاسی اثرورسوخ سےآزادبنانا ہماراوژن ہے،ہمارا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
وزیرمملکت مواصلات نے کہا کہ روڈنیٹ بڑھانےاورمحفوظ کرنےسےکاروباری مواقع بڑھاتےہیں،5سال کےاندر این ایچ اے کو منافع بخش ادارہ بنادیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 11 نومبر کو وزیرمملکت مواصلات مراد سعید نے این ایچ اے کی موبائل ایپ لانچ کی تھی، اس ایپ کے ذریعے موٹر وے سمیت پاکستان کی بارہ ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کے بارے میں تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزیر پڑھیے: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی موبائل ایپلی کیشن لانچ
اس ایپ سے عوام قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے حال، روڈ سیفٹی، ٹال ریٹس اور موٹر وے پولیس کے بارے میں معلومات اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکیں گے۔