پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اے ٹی پی ہوسٹن کلے ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے فائنل میں اپنے ساتھی کھلاڑی میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز کے ساتھ مل کر برٹش پلیئرز نیل اسکوپسکی اور کین اسکوپسکی کو زیر کیا۔ ٹائٹل مقابلے کا اسکور 3-6 ،6-4 اور 10-6 رہا-
اپنی کامیابی کے حوالے سے اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ ایک اور ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، خوشی ہے کہ دیار غیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرانے میں کامیاب رہا، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ یہ اعصام الحق کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل ہے جبکہ سینٹیاگو 13 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔