اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج جنوبی وزیرستان کادورہ کریں گے،وزیراعظم محسودقبائل کےجرگہ اور وانااسٹیڈیم میں عوامی اجتماع سےبھی خطاب کریں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے19اپریل کو اورکزئی میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جو بھی وزیرکام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کریں گے کیونکہ میچ جیتنے کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔
اورکزئی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ٹیم کا بیٹنگ آرڈرتبدیل کرنا پڑتا ہے، اچھے کپتان نے میچ جیتنا ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی ٹیم پر نظررکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ اسے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم کا مقصد ہوتا ہے کہ اپنی قوم کو میچ جتواوں، میں اللہ کو جوابدہ ہوں کہ میں اپنے کمزور لوگوں کو اٹھاوں۔ میں نے اسی لیے ٹیم میں تبدیلی کی ہے، آگے بھی کروں گا۔
عمران خان نے کہا اس وزیر کو لے کرآوں گا جو عوام کے لیے کام کرے گا۔ ملک کا سربراہ ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔