پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان موجود ہے۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 36 ہزار 857 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔
ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 9,341,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 425,913,727 مالیت بنتی ہے۔