سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو آدھے گھنٹے میں وزیر اعظم کی ہمشیراہ علیمہ خان کی جائیداد اور ایمنسٹی کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ آف پاکستان کے بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ممبر ٹیکس ایف بی آر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے ٹیکس ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایا ہے، ٹیکس ریکارڈ کی معلومات نہیں دے سکتے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ٹیکس ریکارڈ کی معلومات صیغہ راز میں رکھنی ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ آپ ہمیں سربمہر لفافے میں معلومات دیں، ہم دیکھ لیں گے۔
بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ آپ نے پورے پاکستان کو نوٹس جاری کردیا ہے ہم نے 20 بندوں سے متعلق تحقیقات کا کہا تھا۔