بابا گرو نانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
لاہور سے سیکھ یاتریوں کو لے کر پہلی ٹرین بھارت روانہ ہوگئی ہے۔ سکھ یاتری لاہور ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوئے ۔
اس بار سکھ برادری کےلیے یہ یاترا اہمیت کی حامل تھی ان کےلیے کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے جس سےوہ اگلے سال باباگرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن پر بغیر ویزا پاکستان سفر کرسکیں گے۔
تاریخی موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کاکہناتھا کہ سکھوں کا 73سالہ مطالبہ پورے کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےلیے بھارتی سابق کرکٹر بھارتی پنجاب کے صوبائی وزیراور میڈیا کے معروف شخصیت نوجت سنگھ سدھو واہگہ بارڈرکے ذریعے پاکستان آئے تھے ۔ پاکستانی دورے سے واپسی پور ان کاکہناتھاکہ کرتار پور کوریڈور خوشحالی لائے گا۔
واہگہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کرتار پور بارڈر کھلنا تو کرشمہ ہو گیا میں وزیراعظم پاکستان کی صلاحیتوں کی داد دیتا ہوں۔ عمران خان نے جو شروعات کی وہ تین ماہ میں ہی پوری ہو گئیں۔نوجوت سنگھ سدھو نے مزید کہا کرتارپور کوریڈور خوشحالی لائے گا۔ دونوں پنجاب کے آپس میں ملنے سے امن آئے گا اور دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیئے انہوں نے شاعری کا بھی سہارا لیا۔ ؔ
اس س قبل بھارتی پنجاب کے وزیر سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور یاترا کے بعد لاہور میں ٹیکسالی گیٹ شاپنگ کی اور جوتے اور کھسے خریدے۔