وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریاست کو چاہیئے کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کی بجائے تمام مساجد امام کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کوچاہیے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اورایک ڈسپلن بھی آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزراءاعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے۔
ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کی بجائے ریاست کو چاہئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہو گی اور ایک ڈسپلن بھی آۓ گا، اس سلسلے میں صوبائ وزراء اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاھئیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 11, 2019
اس سے قبل 8 مئی کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن معمر لوگوں کو سامنے بیٹھا بندہ نظر نہیں آتا وہ چاند دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں، ساتھ ہی فواد چوہدری نے 5 سالہ قمری کلینڈر 15 رمضان تک پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی سائنس کے معاملے پر ضد چھوڑ دے، قدیم دور بین سے چاند دیکھنا حلال اور نئی سے دیکھنا حرام کیوں ہے؟۔