وزیر اعظم عمران خان نے بابر بن عطا کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی مقرر کردیا ہے، بابر عطا وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ انسداد تمباکو پر کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس نے بابر بن عطا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہوں گے اور وہ وزیراعظم کے معاون خصوصی قومی صحت کے مشیر ہوں گے ۔
بابر عطا وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ انسداد تمباکو پر کام کریں گے اس کے علاوہ بابر بن عطا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بھی ہیں۔
I remain grateful to my Leader & Mentor @ImranKhanPTI with Special thanks to HM @zfrmrza for considering me as the suitable person to lead Tobacco Control in the Country. When HM asked me for my consent, I said, "I love to take on the mighty, & Tobacco control is a mighty task"
— Babar Atta (@babarbinatta) May 14, 2019
دوسری جانب بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی مقرر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔