پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیو میں 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا۔
پاکستان پوسٹ نے اپریل تک ریونیومیں 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ہے۔ رواں سال پہلے 4 ماہ میں پاکستان پوسٹ کا ریوینو 14 ارب ہوگیا جب کہ پچھلے سال اسی عرصے میں ریوینو 8 ارب تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو خسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے، پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا۔
مراد سعید نے کہا کہ ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000 پارسل سی او ڈی سے پہنچائے گئے، پاکستان پوسٹ نے بزنس بڑھانے کے لیے ریلوے سے مزید مدد بھی طلب کرلی ہے جب کہ جلد ہی پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کے پراجیکٹ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔