پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافے کا رجحان رہا۔
بدھ کے روز مارکیٹ میں کاروبار 40 ہزار 664 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی۔