حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر یہی آپشن ہے، کل سے سڑکوں پر نکلیں گے، خالد مقبول
نہوں نے جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنی غلطی مان لی ہے، صوبائی حکومت نے
53ی ونین کونسلز کے مطالبے کو تسلیم کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پچھلی دفعہ ہونے والی مردم شماری کے خلاف بھی عدالتوں میں گئے تھے،
مردم شماری کے نتائج نے ہمارے اندیشوں کوصحیح ثابت کیا، گزشتہ پانچ سال سے نئی مردم شماری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان بنا سکتے ہیں تو پاکستان بنانے والوں کو جوڑ بھی سکتے ہیں، پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل کو دربدر ہونے سے بچا بھی سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکجہتی اور اتحاد سے پاکستان کی سیاست مستحکم ہو جائے گی، اتحاد قائم کر دیا تو پاکستان معاشی مشکلات سے نکل پائے گا۔