محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں 5 ڈگری تک کمی واقع ہوئی اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔