پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔
دونوں ٹیمیں وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے پاکستانی ٹیم نے آج تک وانڈررز میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ 1998 میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ایک ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہونے سے ڈرا ہوا تھا۔