ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے خاتون اسسٹنٹ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارراجکمار ہیرانی پر ان کی فلم ’سنجو‘ کے لیے کام کر والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے الزام لگایا ہے کہ فلم’’سنجو‘‘ کی تیاری کے دوران تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بارجنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔
اب ہدایتکار کی جانب سے ایک باقائدہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات عائد کیے گئے تو میں بہت زیادہ حیران ہوگیا تھا، جس پرمیں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے، لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔
ہدایتکارنے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں میری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی میں شعدید مذمت کرتا ہوں۔