افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آووروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔سیکیورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔