سردیوں کے ساتھ جہاں میوہ جات، سوپ ، کافی، چائے اور لحاف کا لطف لیا جاتا ہے وہیں کچھ امور تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ مثلاً سرد موسم میں نزلہ زکام شدت کے ساتھ پھیلنے لگتا ہے۔
.: ان سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل گُر اپنائیے
:ہاتھ دھوئیں
اگر آپ ایسے افراد سے ملیں جنہیں نزلہ زکام ہو تو ملاقات کے بعد اپنے ہاتھ دھوئیں کیونکہ ان کے وائرس ہاتھوں کے ذریعے آپ میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح اور کم از کم 20 سیکنڈ تک دھونا چاہیے۔
:بیمار سے دوری
ایسے افراد جو بیمار ہوں ان سے فاصلہ پر رہیں۔ ان کی چھینکوں کی زد میں مت آئیں۔ ایسا نہیں کہ ان سے ملاقات ہی ترک کر دیں لیکن فاصلہ ضرور رکھیں تاکہ وائرس منتقل نہ ہو۔
:اردگرد کی صفائی
اگر آپ کو اپنی طبیعت خراب ہوتی محسوس ہو اور لگے کہ نزلہ زکام ہونے لگا ہے تو اپنے رہنے اور کام کے مقام کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔ ان کے وائرس گھر اور دفتر میں مختلف اشیا مثلاً کھانے کے برتنوںاور بستر وغیرہ سے پھیل سکتے ہیں۔
:صحت مندانہ طرززندگی
اگر آپ کا طرززندگی صحت مندانہ ہو گا یعنی آپ جسمانی طور پر متحرک ہوں گے اور متوازن خوراک استعمال کریں گے، نیز صفائی کا خیال رکھیں گے تو قوت مدافعت بہتر ہو گی۔ قوت مدافعت میں اضافے سے بیماری کا حملہ پسا ہو سکتا ہے۔