موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان کم ہے۔
ایک بیان میں موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ رات سے حبس کی شدت میں کمی آئی ہے، سمندری ہواؤں کو متاثر کرنے والی ہواؤں کی گردش کمزور پڑ رہی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد انتہائی مرطوب موسم کی شدت میں کمی آئی ہے، سمندری بادلوں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارش ہوسکتی ہے۔