کراچی: ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔
فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ رکن صوبائی اسمبلی اپنے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھے تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی کئی روز سے سیکیورٹی مانگ رہے تھے۔