سندھ ہائیکورٹ نے ڈالمیا روڈ پر واقع مجاہد کالونی میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق درخواست پر واٹر بورڈ حکام کو ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کا طریقہ کار پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈالمیا روڑ پر واقع مجاہد کالونی میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ پانی کے ساتھ یہ بجلی بھی چوری کرتے ہیں، مجاہد کالونی کےمکین پانی کی بوند بوند کو ترس چکے۔