نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف عمران خان نے ملک میں احتجاج کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج لاہور میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
انہوں ںے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کیخلاف بدھ کوراولپنڈی میں احتجاج کریں گے اور احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک وسیع ہو گا۔ انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کے جانبدار ہونے کا ثبوت دیا ہے، آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین گاڑیاں چوری کیں، محسن نقوی کے لیے زرداری نے کہا میرا بیٹا ہے، سب جانتے ہیں کہ محسن نقوی پی ٹی آئی کا دشمن ہے، محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس افسران اور بیوروکریٹس کو لے کر آئے گا۔
انہوں نے کہا جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی جاتی ہے، جمہوریت ڈنڈی سے نہیں اخلاقیات سے چلتی ہے، ترقی یافتہ ممالک میں حکمران چھوٹی غلطی پر بھی استعفیٰ دے دیتے ہیں، بورس جونسن نے کورونا کے دوران پارٹی کرنے پر استعفیٰ دے دیا، نگراں مقرر کرنے کا مقصد نیوٹرل امپائر کھڑا کرنا ہوتا ہے، نگراں وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ صاف و شفاف الیکشن کرانے آتے ہیں، ہم نے جو نام نگراں وزیراعلیٰ ٰکے لیے دیے وہ ایماندار لوگ تھے